بیروٹ (نمائندہ امت )بکوٹ پولیس نے لاہور سے تعلق رکھنے والی لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے تین ملزمان میں سے ایک کو بیروٹ سے گرفتار کر لیا۔ ڈی پی او ایبٹ آباد عمر طفیل نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کرنے اور شفاف تحقیقات کی ہدایت جاری کی ہے اورایس پی حویلیاں محمد اشتیاق کو نگرانی کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق لاہور جانے کی خواہش مند مبینہ ذہنی معذور 20 سالہ لڑکی کو دو روز قبل فیض آباد راولپنڈی سے ٹریپ کر کے ٹویوٹا ہائی ایس میں ایبٹ آباد کے علاقے بیروٹ لایا گیا، جہاں تین ملزمان نے اسے مبینہ طور پر نشہ آور دوا پلا کرہوس کا نشانہ بنایا۔ہوش میں آنے پر لڑکی مین روڈ پر پہنچی تو مقامی لوگوں نے اس کے والدین کو اطلاع دی جو اسے ساتھ لے گئے۔
درندگی میں ملوث تینوں ملزمان کا تعلق ایبٹ آباد سرکل بکوٹ کی یو سی بیروٹ سے ہے ، جن میں ٹویوٹا ہائی ایس ڈرائیور علی ولد ذاکر۔ ٹیکسی ڈرائیور حمزہ اختر اور حسیب شامل ہیں۔ سوشل میڈیا پر شدید رد عمل اور عوام میں اشتعال کے باعث بکوٹ پولیس نے رات گئے ایک ملزم حسیب کو گرفتار کر لیا جبکہ دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے۔علاقے کے عوام نے ملزمان کو عبرتناک سزا دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی ملزم کو بچانے کی کوئی بھی کوشش کامیاب نہیں ہونے دی جائے گی۔واضح رہے کہ درندگی کے اس واقعے میں ملوث ملزمان نامعلوم مقام سے ویڈیو بیانات کے ذریعے خود کو بے گناہ قرار دے رہے ہیں جبکہ حسیب نامی ایک ملزم نے وعدہ معاف گواہ بننے کی کوشش میں دیگر دو کے خلاف اعترافی بیان بھی جاری کیا ہے۔ دوسری طرف مظلوم لڑکی کے ورثاء سے تفصیلات حاصل کرنے کے لیے ایبٹ آباد پولیس لاہور روانہ ہو گئی ہے۔ذرائع کے مطابق لڑکی کے میڈیکل چیک اپ کے بعد کیس میں اہم پیشرفت متوقع ہے
?????? ??? ???? 3???? ???? ?? ??? ?????? ????? ?? ??????
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos