ایبٹ آباد (نمائندہ امت) بکوٹ پولیس نے جواں سال لڑکی سے زیادتی کے تینوں ملزمان محمد علی، حسیب اور حمزہ کو گرفتار کر لیا اور ان کے خلاف تھانہ بکوٹ میں مقدمہ علت 303، زیر دفعہ 375A/376/34 تعزیرات پاکستان درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیاہے ۔
واضح رہے کہ ڈی پی او ایبٹ آباد عمر طفیل نے ایس پی محمد اشتیاق کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی تھی جس میں ڈی ایس گلیات امتیاز خان ،ڈی ایس پی انوسٹیگیشن سعید جدون، ایس ایچ او بکوٹ ، ایس ایچ او چھانگلہ گلی اور ماہر تفتیشی افسران شامل ہیں ،مذکورہ ٹیم کو کیس کی شفاف تحقیقات یقینی بناتے ہوئے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے انصاف کے تمام تر تقاضے پورے کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔
???? ?????????? ?????? ??? ?? ????? ?????? ??????
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos