روس میزائل پروگرام کی معطلی کے معاہدے سے دستبردار ہوگیا۔ معاہدہ شارٹ اور میڈیم رینج میزائل پروگرام سے متعلق تھا۔
روس نے واضح کیا ہے کہ وہ زمین سے درمیانے اور کم فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کی تعیناتی پر حدود کے تعین کا مزید پابند نہیں ہے۔
سابق روسی صدر دمتری میڈویڈیو نے کہا کہ معاہدے سے دستبرداری روس مخالف پالیسی کا نتیجہ ہے۔ یہ روس مخالف پالیسی نیٹو ممالک کی ہے۔
دمتری میڈویڈیو کا کہنا تھا کہ یہ حقیقت ہے جو ہمارے مخالفین کو سمجھ لینی چاہئے، آپ ہمارے مزید اقدامات کا انتظار کریں۔
اس حوالے سے روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ماسکو نے واشنگٹن کو اس معاملے پر بارہا خبردار کیا تھا مگر تمام وارننگز نظر انداز کردی گئیں۔
روسی وزارت خارجہ نے دعویٰ کیا کہ امریکی ساختہ ایسے میزائل یورپ اور ایشیا و بحرالکاہل میں تعینات کرنے کی صورتحال پیدا کی جا رہی ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos