جنوبی افریقہ کے فاسٹ باؤلر ڈیل اسٹین کی بھارتی باؤلر محمد سراج کے بارے میں کی گئی پیش گوئی درست ثابت ہو گئی۔
جنوبی افریقہ کے فاسٹ باؤلر نے اوول ٹیسٹ سے ایک روز قبل بھارتی باؤلر کے پانچ وکٹیں لینے کی پیشگوئی کی تھی، انہوں نے اپنی پوسٹ میں کہا تھا کہ سراج پانچویں ٹیسٹ میچ میں پانچ وکٹیں لیں گے۔
ٹیسٹ میچ کا اختتام ایک سخت مقابلے کے بعد بھارتی جیت پر ہوا اور آخری وکٹ بھی محمد سراج نے حاصل کی، انہوں نے میچ کے بعد ڈیل اسٹین کی پوسٹ کے جواب میں کہا کہ آپ نے کہا میں نے کر دیا، آپ کا کہنا میرے لئے قابل قدر ہے۔
اوول ٹیسٹ میں بھارتی فاسٹ باؤلر محمد سراج نے پہلی اننگز میں 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ دوسری اننگز میں انہوں نے پانچ وکٹیں اپنے نام کیں۔ انہیں مین آف دی میچ بھی قرار دیاگیا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos