لاہور کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 129 لاہور میں ضمنی الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آج آخری تاریخ ہے،پی ٹی آئی کے امیدوار حماد اظہر کے کا غذات نامزدگی آر او آفس نے واپس کر دیے۔
نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع آر او آفس کا کہنا ہے کہ حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی پر معمولی نوعیت کا اعتراض آیا ہے ، ہر امیدوار کو کاغذات نامزدگی کیلئے 13 پوائنٹ مکمل کرنے ہوتے ہیں۔
آر او آفس کے مطابق حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی میں ایک پوائنٹ کی کمی تھی، غلطی دور کر دی گئی تو کاغذات جمع کر لیں گے۔
دوسری جانب پی ٹی آئی کے ارسلان ظہیر نے بھی ضمنی انتخاب کیلئے کاغذات جمع کرا دئیے ہیں تاہم ترجمان سینٹرل میڈیا کمیٹی کا کہنا ہے کہ ارسلان ظہیر پارٹی کے امیدوار نہیں ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos