فائل فوٹو
فائل فوٹو

جنوبی وزیرستان کے ڈپٹی کمشنر کی گاڑی پر حملہ،2 پولیس اہلکار زخمی

پشاور: خیبرپختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان کے ڈپٹی کمشنر عصمت اللہ وزیر کی گاڑی پر حملے کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

پولیس نے بتایا کہ ڈی سی جنوبی وزیرستان اپر عصمت اللہ وزیر کی گاڑی پر حملہ ہوا، نامعلوم مسلح افراد نے کوٹ اڈانہ کے قریب ڈی سی اور  اے ڈی سی ایف اینڈ پی کی گاڑی پر حملہ کیا۔

پولیس کا کہنا ہے حملے میں ڈی سی اور اے ڈی سی ایف اینڈ پی محفوظ رہے تاہم فائرنگ سے محرر اے ڈی سی اعجاز اور ایک پولیس اہلکار گل نواز زخمی ہوا۔ڈپٹی کمشنر اے ڈی سی اور دیگر  کے ہمراہ لدھا سے مکین جا رہے تھے۔

ڈی پی او ارشد خان کا کہنا ہے ڈپٹی کمشنر عصمت اللہ وزیر اور دیگر عملے کو محفوظ مقام پر جبکہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔