راولپنڈی : پاکستان اور ترکیہ کی بحری افواج کی اسپیشل فورسز کےمابین پہلی دو طرفہ مشق کا کراچی میں انعقاد ہوا
آئی ایس پی آر کے مطابق مشق میں سمندر اور خشکی میں مختلف آپریشنز کے مظاہرےاور شہری علاقوں میں فوجی کارروائیاں شامل تھیں۔ مشق کے دوران مختلف ہتھیاروں کی فائرنگ اور جنگی منظرناموں پر مشتمل آپریشنز کے مظاہرے بھی کیے گئے۔

آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ مشق کا مقصد ساحلی علاقوں میں مشترکہ آپریشنز کی تیاری اور حکمتِ عملی کو مزید مؤثر بنانا تھا۔مشق دونوں ممالک کی بحری افواج کے مابین تعاون اور باہمی ہم آہنگی کے فروغ میں ایک اہم سنگ میل ہے۔دوطرفہ مشق کا انعقاد مشترکہ اقدامات کے ذریعے خطے میں امن و استحکام کے لیے دونوں ممالک کے عزم کی بھی توثیق کرتا ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos