فائل فوٹو
فائل فوٹو

بحریہ ٹاؤن پراپرٹیز کی نیلامی رکوانے کیلیے ملک ریاض کا سپریم کورٹ سے رجوع

اسلام آباد: بحریہ ٹاؤن نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر دی ہے، جس میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ 7 اگست کو ہونے والی پراپرٹی کی نیلامی کا عمل روکا جائے۔

سینئر وکیل فاروق ایچ نائیک نے بحریہ ٹاؤن کے مالک ملک ریاض کی جانب سے عدالتِ عظمٰی میں اپیل دائر کی، وکیل درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل منظور کی جائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اسلام آباد ہائی کورٹ نے بحریہ ٹاؤن کی جائیداد کی نیلامی روکنے کی درخواستیں مسترد کرتے ہوئے قومی احتساب بیورو (نیب) کو بحریہ ٹاؤن کی پراپرٹیز نیلام کرنے کی اجازت دی تھی۔

نیب کے مطابق ملک ریاض کی جائیدادوں کی نیلامی 7 اگست کو نیب کے راولپنڈی آفس اور جی سکس ون اسلام آباد میں عمل میں لائی جائے گی۔