فائل فوٹو
فائل فوٹو

سندھ حکومت نے صوبے بھر میں 9 اگست کو عام تعطیل کا اعلان کردیا

کراچی: سندھ حکومت نے صوفی بزرگ حضرت شاہ عبد الطیف بھٹائی کے  عرس مبارک پر صوبے بھر میں 9 اگست کو عام تعطیل کا اعلان کردیاہے ۔سیکریٹری کلچر سندھ محمد خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 282 واں تین روزہ بھٹائی عرس مبارک ہفتہ سے شروع ہوگا،عرس کی تیاریاں مکمل کی جارہی ہیں اور اس سلسلے میں کافی انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔

سیکریٹری کلچر سندھ  نے کہا کہ ہفتہ کے روز شروع ہونےوالے بھٹائی عرس کا افتتاح کرنے کے لیے وزیر ثقافت نے گورنرسندھ کودعوت دیدی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بھٹائی عرس پہ تمام محکمہ پہ ہائی الرٹ ہیں جبکہ  تین روزہ عرس پہ اسلحہ کی نمائش پر کمشنر حیدرآباد نے پابندی عائد کردی ہے۔سندھ حکومت باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔