اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے سی ڈی اے نے وفاقی دارالحکومت کی 99 ہاؤسنگ سوسائٹیز کو غیرقانونی قرار دے دیا۔متعلقہ ہاؤسنگ سوسائٹیز کے اسپانسرز اور مالکان کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔
متعلقہ شخصیات کے ڈیٹا فراہم کرنے کے لیے نادرا کو خط بھی لکھ دیا گیا ہے۔سی ڈی اے کی جانب سے سوسائٹیز مالکان، اسپانسرز کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی کارروائی شروع کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔
گزشتہ ماہ چیئرمین سی ڈی اے کی زیرصدارت اجلاس میں غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
سی ڈی اے کا کہنا تھا کہ غیر قانونی سوسائٹیوں کو تعمیراتی میٹریل فروخت کرنیوالوں کیخلاف قانونی کارروائی کی جائیگی جبکہ ان کے نام ویب سائٹ پر جا ری کردیے گئے ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos