وزیراعظم شہباز شریف نے ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان امن معاہدے کا خیرم مقدم کرتے ہیں۔
تاریخی معاہدے پر صدر الہام علیف اور عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، معاہدہ امن، استحکام اور تعاون کے نئے دور کا آغاز ہے، پاکستان امن کیلئے امریکا کی سہولت کاری کو سراہتا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ دونو ں ممالک کے درمیان تنازعات دہائیوں سے چل رہے تھے، امریکی صدر نے فریقین کو قریب لانے کیلئے معاہدہ کرانے میں مدد دی۔
واضح رہے کہ امن معاہدہ کرانے کے بعد مشترکہ نیوز کانفرنس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ دونوں ممالک تجارت اور معیشت کو ترجیح دیں گے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos