مریم نوازکا فتنہ الخوارج کیخلاف آپریشن پرسیکیورٹی فورسزکو خراجِ تحسین

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بلوچستان کے علاقے ژوب میں فتنہ الخوارج کے مزید 14 دہشت گردوں کو واصلِ جہنم کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیاہے۔

مریم نواز شریف نے کہاہے کہ پاکستان کے سپاہی دشمن کو نیست و نابود کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں چاہے وہ زمین کے کونے میں ہو یا پہاڑ کی چوٹی پر،پاک فوج کے جوانوں کی قربانیاں اور بہادری پاک وطن کی حقیقی ڈھال ہیں۔
مریم نواز شریف نے مزیدکہاکہ فتنہ الخوارج کے ہر کارندےکے خاتمے کرنے کے لئے پوری قوم پر عزم ہے-