سخت سیکیورٹی کے باعث جعفر ایکسپریس پر حملہ نہیں کیا جا سکا،فائل فوٹو
 سخت سیکیورٹی کے باعث جعفر ایکسپریس پر حملہ نہیں کیا جا سکا،فائل فوٹو

جعفرایکسپریس کی سروس14 اگست تک منسوخ

کوئٹہ: ریلوے ٹریک پر دھماکے سے متاثر ہونے کے بعد جعفرایکسپریس کی 14اگست تک کوئٹہ سے پشاور کے لیے روانگی منسوخ کر دی گئی ہے۔

کوئٹہ سے ریلوے حکام کے مطابق آج پشاور سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس کی روانگی بھی منسوخ کی گئی ہے۔13 اگست کو پشاور سے کوئٹہ کے لیے اور 14 اگست کو کوئٹہ سے پشاور کے لیے جعفر ایکسپریس کی روانگی بھی منسوخ کر دی گئی ہے۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ جعفر ایکسپریس کی کوئٹہ سے پشاوراور پشاور سے کوئٹہ روانگی سیکیورٹی وجوہات کے باعث منسوخ کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ آج صبح سپیزنڈ کے قریب مستونگ کے قرہب ریلوے ٹریک پر دھماکا ہوا، جس میں جعفر ایکسپریس کی 6 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔ اس دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔