فائل فوٹو
فائل فوٹو

انقلابی شاعر حبیب جالب کی صاحبزادی نے سیاست میں قدم رکھ دیا

لاہور: انقلابی شاعر حبیب جالب کی صاحبزادی طاہرہ حبیب جالب نے پیپلز پارٹی کے نظریاتی خاندانوں کی معاونت سے انتخابی سیاست میں قدم رکھ دیا ہے اور لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 129 کاضمنی الیکشن لڑنے کیلیے امیدوار بن گئی ہیں ۔انہوں نے خاص طور پر پیپلز پارٹی کی قیادت اور وزیراعظم شہباز شریف سے اپنے والد کے کلام سے روحانی تعلق کی بنیاد پرسپورٹ کی اپیل کی ہے ۔

لاہور پریس کلب میں پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل میر، پی پی پنجاب کے سابق صدر رانا شوکت محمود کی صاحبزادی ڈاکٹر عائشہ شوکت اور سول سوسائٹی کے رہنماﺅں کے ساتھ پریس کانفرنس میں بائیں بازو ، مزدور طبقے سے بھی الیکشن سپورٹ کی اپیل کی ، انہوں صحافت کے شعبے میں حبیب جالب کے پرانے چھ ساتھیوں کو بھی مخاطب کیا اور نئے معروف صحافیوں سے بھی ھبیب جالب کے احترام میں ان کی مدد کرنے کی اپیل کی۔

ان کا کہنا تھا کہ حبیب جالب نے پوری زندگی مزدور اور پسے طبقے کی نمائندگی کی اور میں نے بھی بطور ٹیکسی ڈرئیور محنت مشقت کو شعار بنا یا ہے اور محنت کشوں کی نمائندگی کرتی ہوں،میں نے اپنے نام کے ٹیکسی ڈرائیور کا ٹائٹل بھی لگانا چاہتی ہوں تاکہ میں ایک خاتون ٹیکسی ڈرائیور کی حیثیت سے قومی اسمبلی میں پہنچ کر ایوانوں میں عام آدمی کے پہنچنے کے دروازے کھول سکوں۔