کوئٹہ میں قتل ہونے والی خاتون اور مرد کے قتل کیس میں گرفتارعدالت نے جرگے کے سربراہ سردار شیرباز ساتکزئی کی درخواست ضمانت مسترد کردی اور مقتولہ کی والدہ کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا ۔
تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج کوئٹہ نے ڈیگاری قتل کیس میں گرفتار سردار شیرباز ساتکزئی کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔
عدالت نے گرفتار مرکزی ملزم سردار شیرباز ساتکزئی کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی ہے۔
دوسری طرف کیس میں نامزد خاتون گل جان بی بی کی درخواست ضمانت پر بھی سماعت ہوئی۔ سیریس کرائم انوسٹی گیشن ونگ نے کیس کا چالان عدالت میں جمع کروادیا تھا۔
مقتولہ بانو بی بی کی والدہ کی ضمانت منظور کرلی گئی اور عدالت نے ان کی رہائی کا حکم جاری کیا ہے۔
سردار شیرباز ساتکزئی اور گل جان بی بی نے ایڈیشنل سیشن جج 10 کی عدالت میں ضمانت کی درخواستیں دائر کی تھیں، جن میں سے صرف بانوبی بی کی والدہ کو ریلیف ملا جبکہ سردار شیرباز کی درخواست مسترد کر دی گئی ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos