فائل فوٹو
فائل فوٹو

گدھے کا گوشت 8 ہزار روپے کلو ،کون خریدے گا،راناتنویر

مرید کے: وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں گدھے کا گوشت فروخت ہونے کی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں۔

مریدکے میں میڈیا سے گفتگو کرتے وفاقی وزیر نے انکشاف کیا گدھے کا گوشت 8 ہزار روپے فی کلو ہے، اتنا مہنگا گوشت کون سا ریسٹوریٹ والا خریدے گا۔ گوادر میں سلاٹر ہاﺅس کو گدھے کا گوشت فروخت کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

اس موقع پر انہوں نے سیاسی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف نے یومِ استحصال پر احتجاج کیا اور اب یومِ آزادی پر بھی احتجاج کا پروگرام بنا رکھا ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ امریکا طویل عرصے بعد بھارت کو چھوڑ کر پاکستان کے قریب آیا ہے اور دنیا کا بہترین ٹیرف پاکستان کو ملا ہے، جس سے ترقی کے نئے امکانات پیدا ہوں گے۔