پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے،سہیل شوکت بٹ

لاہور(پ ر) پنجاب بیت المال کونسل کے زیر اہتمام یوم آزادی کی مناسبت سے ایک پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پنجاب سہیل شوکت بٹ اور امین بیت المال پنجاب خواجہ محمد وسیم تھے ۔اس موقع پر بیت المال کونسل کے ممبران اور محکمہ سوشل ویلفیئر بیت المال پنجاب کے افسران اور ملازمین نے بھی شرکت کی ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر بیت المال پنجاب سہیل شوکت بٹ نے کہا کہ پاکستان ہمارے بزرگوں کی قربانیوں کا ثمر ہے اور یہ رہتی دنیا تک قائم رہنے کے لیے بنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے اور اس کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والے دشمن کو ہر بار منہ کی کھانا پڑی۔ تقریب کے شرکا نے آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی پر شکر ادا کیا اور شہدا کی بلندی درجات کے لیے دعا فرمائی۔ تقریب کے آخر میں شرکا نے جشن آزادی کا کیک بھی کاٹا۔