کشمیر انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ میں رضاکارانہ انٹرن شپ پروگرام کا آغاز

مظفرآباد نے آئی ٹی بورڈ کے زیرِ اہتمام چار ماہ کے تربیتی کورس کے فارغ التحصیل شرکاء کے لیے کشمیر انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ میں ایک ماہ پر مشتمل رضاکارانہ انٹرن شپ (ٹریئنگ) پروگرام کا آغاز کر دیا ہے۔ یہ پروگرام 11 اگست 2025ء سے شروع ہوا، جس کا مقصد نوجوانوں کی عملی مہارتوں میں اضافہ اور انہیں سرکاری شعبے میں جدید ٹیکنالوجی، بالخصوص مصنوعی ذہانت اور پرامپٹ انجینئرنگ سے روشناس کرانا ہے۔
افتتاحی اجلاس میں پروگرام کے مقاصد اور ضوابطِ کار، کشمیرانسٹیٹیوٹ آف مینجمینٹ کے قیام کی غرض و غایت / افسران حکومت کے تربیتی پروگرام پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، جس کے بعد عملی تربیتی سیشنز منعقد ہوئے۔ مقررین میں جناب طارق محمود بٹ (ڈائریکٹنگ اسٹاف)، جناب ابرار احمد (چیف انسٹرکٹر)، جناب محمد راشد حنیف (سیکریٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی، حکومت آزاد جموں و کشمیر) اور ڈاکٹر مقیم الاسلام (ڈائریکٹر جنرل کشمیر انسٹیٹوٹ آف مینیجمنٹ)، شامل تھے۔ آئی ٹی انسٹرکٹر محمودہ جبین نے تربیتی ماڈیول پر جامع لیکچر پیش کیا۔
کلیدی خطاب میں جناب محمد راشد حنیف سیکرٹری انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ نے نوجوانوں کو جدید تکنیکی مہارتوں سے آراستہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور اس ضمن میں کشمیر انسٹیٹیوٹ آف مینیجمنٹ کی کاوشوں کو سراہا۔
ڈاکٹر مقیم الاسلام نے معزز مہمانِ خصوصی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ حکومت آزاد جموں و کشمیر کا ایک نمایاں ادارہ ہے جو تربیت اور تحقیق کے ذریعے گورننس کو مضبوط بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔ پروگرام کی کامیاب تکمیل پر شرکاء کو باضابطہ تجربہ سرٹیفکیٹ جاری کیا جائے گا۔