دریائے سندھ میں تربیلا، کالا باغ اور چشمہ بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق دریائے چناب میں مرالہ بیراج کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے، دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر پانی کے بہاؤ میں کمی واقع ہوئی ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے جہلم اور راوی کے ملحقہ نالوں میں پانی کا بہاؤ نارمل سطح پر ہے، نارووال اور نالہ ڈیک کنگرامیں نچلے درجے کا سیلاب ہے۔
مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق تربیلا ڈیم 96 اور منگلا ڈیم 64 فیصد بھرا ہے، آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران پانی کی سطح میں مزید اضافے کا امکان ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos