اسلام آباد میں مقامی سطح پر کل عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق یوم آزادی کے سلسلے میں وفاقی دارالحکومت میں 13 اگست کو بھی چھٹی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
اسلام آباد میں تمام نجی و سرکاری ادارے 13 اور 14 اگست کو بند رہیں گے، اس طرح وفاقی دارالحکومت کے باسی دو چھٹیوں سے مستفید ہوں گے۔اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے کل بروز بدھ 13 اگست کو مقامی سطح پر تعطیل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ عرفان نواز میمن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 13 اگست کو اسلام آباد کے ریونیو حدود میں چھٹی ہوگی لیکن اس دوران اسلام آباد کے اہم ادارے اپنی خدمات جاری رکھیں گے جن میں میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد(MCI)، سی ڈی اے ، آئی سی ٹی ایڈمنسٹریشن، پولیس، آئیسکو، سوئی گیس اور ہسپتال شامل ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos