فوٹو سرکاری میڈیا
فوٹو سرکاری میڈیا

بھارت کا غرور 10مئی کو غرق ہوگیا،وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 6 اور 10مئی کے بعد ایک نیا پاکستان وجود میں آچکا ہے، دشمن پانی کی ایک بوند بھی ہم سے نہیں چھین سکتا۔

نوجوانوں کے عالمی دن کی تقریب سے خطاب میں شہبازشریف کا کہناتھاکہ بہت کم لوگ ایسے ہیں جنھوں نے تاریخ کا رخ بدلا، قائداعظم کی قیادت میں پاکستان کی تحریک میں لاکھوں مسلمانوں نے حصہ لیا، زندگی کا ہر طبقہ تحریک پاکستان میں شامل تھا اور اقلیتی بہن بھائی بھی تحریک پاکستان میں شامل تھے۔

وزیراعظم نے کہا کہ 6 اور 10 مئی کو افواج پاکستان نے دشمن پر کاری ضرب لگائی، چار دن کی جنگ میں ہمارے دلیر جوانوں نے دشمن کو وہ سبق سکھایا جو اسے رہتی دنیا تک یاد رہے گا، پاک فضائیہ نے چار رافیل سمیت بھارت کے چھ طیارے گرائے، بھارت کا غرور 10 مئی کو غرق ہوگیا، دشمن پانی کی ایک بوند بھی پاکستان سے چھین نہیں سکتا۔

وزیراعظم کا کہنا تھاکہ پاک فوج نے بھارت کو عبرتناک سبق سکھایا، بھارت کا عسکری غرور دس مئی کو غرق ہوگیا۔انہوں نے کہا کہ نوجوان محنت کریں، ہم محنت سے پاکستان کو عظیم مملکت بنائیں گے۔