27سال کی کرن کواس کے والد کے حوالے کردیاگیا، فائل فوٹو
27سال کی کرن کواس کے والد کے حوالے کردیاگیا، فائل فوٹو

کراچی: ذہنی طور پر پسماندہ لڑکی سے زیادتی،سوتیلی ماں اور ملزم گرفتار

کراچی: سعید آباد میں ذہنی طور پر پسماندہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں سوتیلی ماں اور ایک مرد کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن فیضان علی کے مطابق متاثرہ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والے ملزم اور ساتھ دینے والی خاتون کو گرفتار کیا گیا ہے، 16 سالہ متاثرہ لڑکی کو 10 اگست کے روز سوتیلی والدہ عائشہ اپنے ساتھ زینب کو سو فٹ روڈ یوسف گوٹھ خالی مکان میں لیکر گئی جہاں پہلے سے موجود شہزاد نامی ملزم نے سوتیلی والدہ عائشہ کی موجودگی میں اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

حکام کے مطابق متاثرہ لڑکی دماغی طور پر مستحکم نہیں ہے تاہم میڈیکل رپورٹ MLO نمبر 30/2025 کے مطابق لیڈی ڈاکٹر نے تصدیق کی کہ متاثرہ 16 سالہ لڑکی کے ساتھ زیادتی کی گئی ہے، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔