سرفراز بگٹی نے یوم آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب جب پاکستان پر مشکل وقت آیا، بلوچستان کے لوگ پیچھے نہیں ہٹے۔
اُنہوں نے کہا کہ بلوچستان کے لوگوں نے جشن آزادی منایا ہے، بہت مٹھی بھر لوگ ہیں جو ملک کو توڑنے کی بات کرتے ہیں، ہماری روایات کو بے دردی کے ساتھ کچلا جا رہا ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ معصوم شہریوں شہید کیا جا رہا ہے، اس کے خلاف سب نے یکجا ہونا ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ بلوچستان میں بدامنی اور بے چینی کی صورتحال جلد ختم ہونے کو ہے۔
سرفراز بگٹی نے تقریب میں ملی نغمہ پیش کرنے والے بچوں کے لیے 5 لاکھ روپے انعام کا اعلان بھی کیا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos