وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
وزیراعظم نے خیبر پختونخوا سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں سیلاب سے اموات پر اظہار افسوس کیا۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں سیلاب متاثرین کی ہر قسم کی مدد کریں گی، ان کا کہنا تھا کہ ملک کے مختلف حصوں میں سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے قوم کو متحد ہونا ہوگا۔
وزیراعظم نے این ڈی ایم اے کو خیبرپختونخوا حکومت سے تعاون جاری رکھنے کی ہدایت کی، انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
وزیراعظم کی ہدایت پر وزارت آئی ٹی نے ملک بھر میں 911ہیلپ لائن فعال کر دی ہے، موبائل نیٹ ورک کے ٹاورز متاثر یا غیر فعال ہونے کی صورت میں 911 سروس کام کرے گی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos