ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کے پی میں طوفانی بارشوں سے جانی نقصان پر دل رنجیدہ ہے، یکجہتی کا اظہار کرتا ہوں، متاثرین کے کرب اور مشکلات کا مکمل ادراک ہے۔
ایاز صادق کا کہنا تھا کہ مشکل گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کی مدد کی ضرورت ہے، عوام بالخصوص نوجوانوں متاثرین کی مدد کے لیے امدادی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ مشکل وقت میں خیبرپختونخوا کے عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، خیبرپختونخوا میں سیلابی صورتِ حال پوری قوم کے لیے امتحان ہے، سب مل کر اپنے بھائیوں کی مدد کریں۔
واضح رہے کہ پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق بارش اور سیلاب کے باعث حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد 307 ہو گئی ہے۔
پی ڈی ایم اے کا بتانا ہے کہ جاں بحق افراد میں 279 مرد، 15 خواتین اور 13 بچے شامل ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos