صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کے شدید خطرات کا سامنا ہے، جنگلات کی کٹائی، درجہ حرارت اور سیلاب زندگیوں کو متاثر کرتے ہیں۔
مون سون شجرکاری مہم کے موقع پر اپنے پیغام میں صدر مملکت نے کہا کہ شجرکاری علامتی عمل نہیں، مستقبل کے تحفظ کیلئے اہم اقدام ہے، درخت موسمیاتی تبدیلی کے خلاف مضبوط دفاع ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں 4 کروڑ 10 لاکھ سے زائد پودے لگائے جائیں گے ، شجرکاری موسمیاتی آفات کے خلاف قوتِ مدافعت مضبوط کرے گی، شہری درخت لگا کر سرسبز، صاف ستھرا اور خوشحال پاکستان کی تعمیر میں حصہ ڈالیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos