فائل فوٹو
فائل فوٹو

لاہور ،میانوالی میں ضمنی انتخاب، (ن )لیگ نے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کر دیا

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن )نےلاہور اور میانوالی میں ضمنی انتخاب کیلیے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کردیا۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق این اے 129لاہور میں میاں نعمان کو مسلم لیگ(ن )کا ٹکٹ جاری کیا گیا جبکہ پی پی 87میانوالی کیلئے علی وحید کو ٹکٹ جاری کیاگیا۔

این اے 129کیلئے رانا مشہود اور میاں نعمان نے کاغذات جمع کروائےتھے۔(ن) لیگ کے صدر  نوازشریف نے میاں نعمان کو ٹکٹ جاری کر دیا۔