فائل فوٹو
فائل فوٹو

یہ سب عمران خان سے معافی مانگیں گے: نورین خان

عمران خان کی بہن نورین خان نے کہاہے کہ عمران خان کبھی معافی نہیں مانگے بلکہ یہ سب چند دنوں کی بات ہے پھر عمران خان سے معافی مانگیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی اسد طور نے نورین خان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سہیل وڑائچ  نے فیلڈ مارشل کا انٹرویو کیاہے اس میں انہوں نے کہا کہ عمران خان معافی مانگ لیں، جس پر جواب دیتے ہوئے نورین خان نے کہا کہ عمران خان معافی کیوں مانگیں گے، جیسے وہ کہتے ہیں کہ عمران خان معافی مانگے تاکہ ہماری عزت رہ جائے، عمران خان کبھی معافی نہیں مانگے گا، یہ سب کے سب عمران خان سے معافی مانگیں گے، جنہوں نے اس پر کیسز بنائے ہیں ، یہ کچھ دنوں کی بات ہے ، پھر یہ ادارے چاہے پولیس ہی ہو، ایک ایک بندہ عمران خان سےمعافی مانگے گا۔