فائل فوٹو
فائل فوٹو

فیصل واوڈا نے عمران خان کی معافی کو ابلیس سے جوڑ دیا

اسلام آباد: سینیٹر فیصل واوڈا نے عمران خان کی معافی کو ابلیس سے جوڑ دیا

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر رپورٹرکے سوال کہ ’’کیا آپ کو لگتا ہے عمران خان معافی مانگیں گے‘‘کے جواب میں سینیٹر فیصل واوڈا نے کہاکہ معافی کا جو عنصر آیا ہے یہ کسی مثال پر آیا تھا، ابلیس کی مثال تھی اگر میں غلط نہیں ہوں تو، اس کے حوالے سے بات ہوئی، اس کا مفہوم ہم نے اپنی مرضی سے نکال لیا ہے۔

سینیٹر فیصل واوڈا کاکہنا تھا کہ نہ معافی کیلئے کسی نے کہا ہے کہ مانگو،ہم چھوڑ دیں گے،کیونکہ یہاں قانون ہے آئین ہے،نہ معافی مانگنے والا قبول کرے گا کہ میں نے یہ کام کیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ مثال کے طور پرمیں آپ سے بات کررہا ہوں اورمثال کے اندر سے آپ کچھ اور نکال لیں یہ میراقصور تو نہیں۔

فیصل واوڈا کاکہناتھا کہ کسی اور کی مثال کی دی گئی تھی  مفہوم یہ بنا دیا گیا،مفہوم بنانے میں تو ہم پاکستانی چیمپین ہیں مصالحہ بیچنے میں، آپ اس کے دس مطلب نکال لیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔