کراچی میں بارش کے باعث دیواریں گرنے کے واقعات میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ گلستان جوہر بلاک 12 کے قریب گھر کی دیوار گرنے سے 4 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔
جاں بحق و زخمی ہونے والے افراد کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا گیا، مرنے والوں میں مریم دختر افضل عمر 4 سال، حمزہ ولد افضل عمر 3 سال، سمیعہ زوجہ مبین عمر 24 سال شامل ہیں۔ ایک 28 سالہ شخص بھی ہوا جبکہ ایک 10 سالہ زخمی بچے کی شناخت نہیں ہوسکی۔
اورنگی ٹاؤن سیکٹر 11.5 خلیل مارکیٹ اقصیٰ مسجد کے قریب گھر کی دیوار گرنے سے 8 سالہ بچہ عبداللہ ولد عباس جاں بحق ہوگیا جسے چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی اسپتال منتقل کیا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos