کراچی میں موسلادھار بارش سے متعلق اعداد وشمار جاری کر دیے گئے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گلشن حدید میں سب سے زیادہ 145 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے جب کہ ایئرپورٹ اولڈ ایریا 138 اور میٹ آفس یونیورسٹی روڈ پر137 ملی میٹر بارش ہوئی ہے۔
اس کے علاوہ جناح ٹرمینل 132 اور سعدی ٹاؤن میں 123 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ شارع فیصل پر114 اور ایئرپورٹ پر 111 ملی میٹر بارش ہوئی ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos