کراچی: ماہرِ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں کل کے مقابلے میں آج مزید تیز بارش ہو سکتی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ وسطی بھارت میں موجود ڈیپریشن شدت اختیار کر رہا ہے، یہ ڈیپریشن شدت اختیار کر کے شدید ہوا کے کم دباؤ میں تبدیل ہو سکتا ہے۔
ماہرِ موسمیات جواد میمن نے بتایا ہے کہ ایک ہوا کا کم دباؤ بھی بھارتی علاقے میں موجود ہے، کل شام تک یہ سسٹم آپس میں مل سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ اس سسٹم کے تحت بدھ اور جمعرات کو کراچی میں تیز موسلا دھار بارش کا امکان رہے گا۔
ماہرِ موسمیات جواد میمن کا یہ بھی کہنا ہے کہ کراچی کے بیشتر مقامات پر 100 ملی میٹر سے زائد بارش ہو چکی ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos