کراچی، گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ شہرمیں شدید بارشوں کے باعث صورتحال تشویشناک ہے، شام سے ہی مختلف علاقوں کے دورے پر ہیں اورعوام کی مشکلات کو قریب سے دیکھ رہے ہیں۔
بارش سے متاثرہ علاقوں کے دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکامران ٹیسوری نے کہا کہ آج صرف کراچی میں بارش سے متعلقہ حادثات میں 10 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ ناتھا خان پل کے نیچے ہزاروں گاڑیاں کئی گھنٹوں سے پھنسی ہوئی ہیں۔
گورنرنے مزید کہا کہ شہریوں کوریلیف پہنچانے کے لیے 30 مقامات پرکھانے کی تقسیم کی ہے ہم مشکل وقت میں کراچی کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے آئندہ تین دن تک میئر کراچی پرکوئی تنقید نہیں کریں گے، آئیں سب مل کرکام کریں۔
اس موقع پرسینئررہنما فاروق ستار نے سوات، شانگلہ اور بونیر کو آفت زدہ قرار دینے کا مطالبہ کیا اورکہا کہ وہاں بھی عوام سخت مشکلات سے دوچار ہیں، حکومت فوری طور پرامدادی اقدامات کرے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos