کراچی کی سڑکوں پر تاحال پانی موجود،شہریوں کو مشکلات

پندرہ گھنٹے گزرنے کے باوجود کراچی کے کئی علاقوں سے بارش کا پانی نہیں نکالا جا سکا جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

آئی آئی چندریگر روڈ ، صدر، لکی اسٹار حقانی چوک ، ٹاور ،اولڈ سٹی ایریا میں بدستور پانی موجود ہے ، شہرکی مرکزی سڑکوں سے پانی کی مکمل نکاسی نہیں ہو سکی۔
صدر کی مختلف مارکیٹوں کے اطراف اور آرٹس کونسل کی سڑک پر بھی پانی کھڑا ہے ، اس کے علاوہ کھارادر ، میٹھادر ، کپڑا مارکیٹ ، بولٹن مارکیٹ سے پانی نہیں نکالا جا سکا۔

واضح رہے گزشتہ روز شہر قائد میں موسلادھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آ گئے تھے جکبہ دیواریں گرنے ، کرنٹ لگنے اور دیگر واقعات میں 11 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔