پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے نویں جماعت کے امتحانی نتائج کا اعلان کردیا۔
لاہور بورڈآف انٹرمیڈیٹ اینڈسیکنڈری ایجوکیشن کے سیکرٹری رضوان نذیر اور کنٹرولر امتحانات توصیف الرحمان نے نہم کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کیا،لاہور بورڈمیں امتحان میں کامیابی کا تناسب 45 فیصد رہا،امتحان میں 3 لاکھ 80 ہزار امیدواروں نے شرکت کی جن میں سے ایک لاکھ 38 ہزار نے کامیابی حاصل کی،ایک لاکھ 69 ہزار امیدوار فیل ہوگئے،نہم کے نتائج لاہور بورڈ کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کردیئے گئے ہیں۔
ملتان تعلیمی بورڈ کی جانب سےچیئرمین بورڈ و کمشنر ملتان عامر کریم نے بٹن کلک کرکے رزلٹ آن لائن کیا،ملتان بورڈمیں مجموعی طور پر 1 لاکھ 44 ہزار 7 سو 55 طلبہ نےامتحان دیاتھاجس میں مجموعی طور پر پاس ہونے والے طلبہ کی تعداد 75 ہزار 4 سو 38 رہی،نہم جماعت میں پاس ہونے کی مجموعی شرح 52 اشاریہ 11 فیصد رہی،نہم امتحانات کے لیے کل 458 امتحانی مراکز قائم کیے گئے تھے۔
گوجرانوالہ تعلیمی بورڈ میں نہم کے امتحانات میں 2 لاکھ 71 ہزار 463 امیدواروں نے شرکت کی،چیئرمین بورڈ سید نوید حیدر شیرازی کے مطابق امتحان میں ایک لاکھ 34 ہزار 34 امیدوار کامیاب ہوئے، کامیابی کا تناسب 49.37 فیصد رہا۔
طلباء اپنے میٹرک پارٹ ون کے نتائج اپنے متعلقہ بورڈ کی ویب سائٹس پر چیک کرسکتے ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos