صوابی میں کلائوڈ برسٹ سے اموات کی تعداد بڑھ کر 28 تک پہنچ گئی جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ علاقوں میں جگہ جگہ ملبے کے ڈھیر ہیں ، صوابی میں 20 گھروں کو نقصان بھی پہنچا ہے جبکہ لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔
خیال رہے کہ خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے اب تک 350 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے ہیں ، بارش اور سیلاب سے بونیر سب سے زیادہ متاثر ہوا جہاں 228 افراد موت کے منہ میں چلے گئے۔
اس کے علاوہ بونیر اور باجوڑ کے سیلابی ریلوں میں 3 ہزار 953 مویشی بھی بہہ گئے ہیں ، بونیر میں فلیش فلڈ سے 15 اسکول بھی مکمل منہدم ہو چکے ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos