لیسکو نے سنگل فیز اے ایم آئی سمارٹ میٹرز کی خریداری کا عمل شروع کردیا

لیسکو نے بجلی چوری اور اووربلنگ کی روک تھام کے لئے اربوں روپے کی لاگت سے سنگل فیز اے ایم آئی سمارٹ میٹرز کی خریداری کا عمل شروع کر دیا۔

لیسکونےحتمی فیصلہ کرتے ہوئے 3 لاکھ 45 ہزار سنگل فیز اے ایم آئی سمارٹ میٹر خریدنے کا عمل شروع کر دیاجس پر لیسکو کو تین سے چار ارب روپے کے اخراجات برداشت کرنا ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق اے ایم آئی سمارٹ میٹر کی قیمت عام سنگل فیز میٹر سے دو گنا ہو گی جس کی وجہ سے ڈیمانڈ نوٹس کی قیمت میں بھی اضافہ ہو جائیگا،تاہم مینوفیکچررز کی جانب سے کاغذات جمع ہونے پر سمارٹ میٹر کی قیمت کا تعین ہو گاجس کے بعدلیسکو ڈیمانڈ نوٹس کی قیمت بڑھانے کا فیصلہ کرے گی۔