کراچی: پاکستان نے بھارت کے لیے اپنی فضائی حدود مزید ایک ماہ کے لیے بند رکھنے کا فیصلہ کرلیا جس کا نوٹم جاری کردیا گیا۔
پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے بھارتی طیاروں کے لیے پاکستان کی فضائی حدود بندش میں 23 ستمبر تک توسیع کردی گئی ہے۔
اس حوالے سے پی اے اے حکام کی جانب سے انڈین طیاروں کی پاکستانی حدود کے استعمال میں پابندی میں ایک ماہ توسیع کا نیا نوٹم جاری کردیا گیا۔
واضح رہے کہ بھارتی طیاروں کے لیے 23 اپریل سے پاکستان نے فضائی حدود بند رکھی ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی سرکاری و نجی ائیرلائنوں کواب تک 65ارب روپے سے زائد کا نقصان ہوچکا ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos