عمران خان کی ضمانت کی اپیلوں پر کیس سننے والا بینچ تبدیل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی 9 مئی کیس میں ضمانت کی اپیلوں پر سماعت کرنے والا سپریم کورٹ کا بینچ تبدیل کر دیا گیا۔

چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں کیس سننے والے تین رکنی بینچ میں تبدیلی کی گئی ہے۔

تین رکنی بینچ میں جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی جگہ جسٹس حسن اظہر رضوی کو شامل کر لیا گیا۔

چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ ساڑھے 10 بجے کیس کی سماعت کرے گا۔