محکمہ موسمیات نے اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق وسطی و زیریں سندھ اور جنوبی بلو چستان میں اکثر مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ کہیں کہیں شدید موسلادھار بارش کی توقع ہے۔
خیبر پختونخوا، شمال مشرقی و جنوبی پنجاب، خطہ پوٹھوہار،اسلام آباد، کشمیر اور بالائی سندھ میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔
اسلام آباد اور گرد و نواح میں گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، مری، گلیات راولپنڈی، لاہور،جہلم، اٹک، چکوال، حافظ آباد، سیالکوٹ، وزیر آباد، سرگودھا، خوشاب، بھکر، میانوالی، قصور، گجرات، گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین، اوکاڑہ، نارووال، بہا ولنگر، ڈیرہ غازی خان، رحیم یارخان، بہاولپور اور صادق آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos