خیبر پختونخوا،سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے فنڈز اکاؤنٹ نمبر جاری

خیبر پختونخوا حکومت نے سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے فنڈز اکاؤنٹ نمبر جاری کر دیا۔

مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم نے بتایا کہ فنڈز براہ راست پی ڈی ایم اے کے اکاؤنٹس میں جائیں گے، فنڈز سیلاب متاثرین کے ریلیف ورک کیلئے استعمال کیے جائیں گے۔

مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ عطیات اور فنڈز خیبر بینک کے اکاؤنٹ نمبر 3007471342 میں جمع کرائے جا سکتے ہیں۔

مزمل اسلم کا مزید کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا حکومت سیلاب سے متاثرہ اضلاع کیلئے اب تک 4 ارب روپے کی امداد رقم جاری کر چکی ہے۔