فائل فوٹو
فائل فوٹو

علیمہ خان کے گھر پر سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد کادھاوا،بیٹے کو اغوا کرلیا ،سلمان اکرم راجا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجا نے دعویٰ کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان کے لاہور والے گھر میں سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد نے دھاوا بولا اور بیٹے شاہریز کو اغوا کرلیا گیا ہے۔

سوشل ویب سائٹ ایکس پر سلمان اکرم راجا نے لکھا علیمہ خان کی رہائش گاہ پر دھاوا بولنے والے افراد نے اہلخانہ کو ہراساں کیا اور اسٹاف کو بھی تشدد کانشانہ بنایا۔