فوٹو بشکریہ پی ڈی ایم اے
فوٹو بشکریہ پی ڈی ایم اے

ستلج میں پانی بڑھ گیا ، گنڈا سنگھ سے سلیمانکی اور تونسہ سے حیدرآباد تک درمیانے درجے کا سیلاب

لاہور: دریائے ستلج میں پانی کی مقدار بڑھ کر ایک لاکھ کیوسک سے تجاوز کرگئی ہے جس سے گندا سنگھ والا سے سلیمانکی ہیڈ ورکس تک نچلے درجے والے سیلاب کی کیفیت درمیانی درجے کے سیلاب میں تبدیل ہوگئی ہے۔

جمعرات کی شام تک گندا سنگھ والا میں پانی کی مقدار تراسی ہزار چار سو کیوسک تھی جو رات گئے ایک لاکھ کیوسک سے تجاوز کرگئی اور جمعہ کو دن گیارہ بجے تک یہاں ایک لاکھ ایک ہزار تین سے پچانوے کیوعسک ہوگئی تھی جبکہ سلیمانکی ہید ورکس پر پانی کی مقدار ستاون ہزار دو سو چھ اور ایسلام ہیڈ ورکس پر پانی کی مقدار چالیس ہزار پانچ سو اٹھارہ کیوسک بتائی گئی ہے۔

دوسری جانب دریائے سندھ میں تونسہ کے مقام پر 4لاکھ 17 ہزار9 سو 46، گڈو کے مقام پر چار لاکھ سینتالیس ہزار نو سو پچیس ، سکھر بیراج پر تین لاکھ تریپن ہزار چھ سو پچیس اور حیدرآباد کے مقام پر ایک لاکیھ سینتالیس ہزار اٹھاسی کیوسک پانی بہہ رہا ہے اور درمیانے درجے جبکہ تربیلا سے نیچے تونسہ تک نچلے درجے کا سیلاب ہے ۔

دریایوں کی تازہ ترین صورتحال کے مطابق جمعے کی شام تک دریائے سندھ میں گدو سے حیدرآباد تک درمیانے درجے کا سیلاب ہے ۔

تونسہ میں پانی کی مقدار تین لاکھ ستر ہزار تین سو ، گڈو میں چار لاکھ پچاس ہزار تین سو سترہ، ، سکھر تین لاکھ تریپن ہزار چھ سو بیاسی اور حیدر آباد کے مقام پر ایک لاکھ انچاس ہزار نو سوو اکیانوے کیوسک بتائی گئی ہے ۔

دریائے سندھ میں بھی کچے کے علاقے کے ساتھ ساتھ دریا کے بیڈ کے اندر کی آبادیاں متاثر ہوئی ہیں جہاں فصولوں کو نقصان پہنچا ہے ۔