جنوبی افریقہ کی جانب سے میتھیو بریتزکے نے جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے 88 رنزکی شانداراننگزکھیلی، ٹرستان سٹبس نے 74 رنزاورڈی زوری نے 38 رنزکی اننگزکھیلی، آسٹریلیا کے ایڈم زیمپا نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔
ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کا آغازمایوس کن رہا ٹریوس ہیڈ، مارنوس لبوشین اورکپتان مچل مارش جلدی آؤٹ ہوگئے جوش انگلیس نے 87 رنزکی جارحانہ اننگزکھیلی مگردوسرے اینڈ سے وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا۔
جنوبی افریقہ کے فاسٹ بولرنگیدی (ungi Ngidi) نے شانداربولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 42 رنزکے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں، نندرے برگراورسنیوران متھوسامی نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
آسٹریلیا کی پوری ٹیم 37.4 اوورزمیں صرف 193 رنزبنا سکی، جنوبی افریقہ نے یہ میچ 84 رنزسے جیت کرورلڈ کپ سے قبل اپنی تیاریوں کومضبوط پیغام دیا ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos