دبئی میں قومی ٹیم کا پریکٹس میچ، سلمان الیون کی سنسنی خیز فتح

 

دبئی: قومی کرکٹ ٹیم کے پریکٹس سیشن کے دوران کھیلے گئے دلچسپ اور سنسنی خیز میچ میں سلمان الیون نے حارث الیون کو 2 رنز سے شکست دے دی۔

سلمان الیون نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 142 رنز بنائے،حسن نوازنے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 50 رنزکی اننگزکھیلی جبکہ صائم ایوب نے 45 اورصاحبزادہ فرحان نے 25 رنزاسکورکیے۔

بولنگ کے شعبے میں حارث الیون کی جانب سے صفیان مقیم نے عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کیں، جب کہ سلمان مرزا اورحسن علی نے دو، دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

ہدف کے تعاقب میں حارث الیون نے 19.5 اوورز میں 140 رنزپرپوری ٹیم آؤٹ ہو گئی،عرفان 36 رنز کیساتھ نمایاں رہے جبکہ ماینک چوہدری نے 30 رنز اسکورکئے تاہم ٹیم آخری اوورمیں فتح سے محض 2 رنزدوررہ گئی۔

پریکٹس میچ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی ورلڈ کپ سے قبل کوچنگ اسٹاف کے لیے اہم اشارے فراہم کررہی ہے۔