?????:??? ?? ?? ?? 6 ????? ??? ?? ????? ?? ??? ???

کراچی:مئی سے اب تک 6 افراد کتے کے کاٹنے سے جاں بحق

کراچی میں مئی سے اگست کے دوران کتے کے کاٹنے سے ریبیز کا شکار 6 افراد کی اموات ہوگئی۔

اسپتال حکام کا کہنا ہے کہ انتقال کر جانے والے 3 افراد جناح اور 3 کورنگی کے ٹرسٹ اسپتال میں زیر علاج تھے۔ سندھ بھر میں رواں سال اب تک ریبیز سے اموات کی تعداد 14 ہوگئی ہے۔ ریبیز کے شکار 8 افراد جناح اسپتال جبکہ 6 کورنگی کے ٹرسٹ اسپتال میں چل بسے۔

اسپتال حکام نے یہ بھی بتایا کہ رواں سال اب تک کتے کے کاٹنے کے 22 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔