?? ??? ??? 11 ???8 ????? ???? ???? ??

پی ایس ایل 11 میں8 ٹیمیں شرکت کریں گی

لاہور( رپورٹ: محمد قیصر چوہان)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے الیون ایڈیشن میں آٹھ ٹیمیں شرکت کریں گی۔وینیوز بھی بڑھائے جانے کا امکان ہے۔ فرنچائزز کی ویلیویشن کیلئے آڈٹ فرم کی تقرری بھی جلد عمل میں لائی جائے گی۔ذرائع کے مطابق پی ایس ایل الیون ایڈیشن میں 8 ٹیمیں ایکشن میں ہوں گی۔ بڑی تعداد میں لوگ پی ایس ایل کی دو نئی فرنچائز خریدنا چاہتے ہیں،دو نئی ٹیمیں خریدنے کے خواہشمند حضرات سے پی ایس ایل مینجمنٹ رابطے میں ہے اس حوالے سے آنے والے دنوں میں فیصلہ ہو گا۔ پی ایس ایل 11 ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے باعث آئندہ سال اپریل اور مئی میں منقد ہوگی۔میگا ایونٹ میں وینیوز بھی بڑھائیں جانے کا امکان ہے۔پی ایس ایل کے گیارویں ایڈیشن کیلئے نئے وینیوز میں فیصل آباد اور پشاور کو شامل کیا جا سکتا ہے۔سی پیک کے مرکز گوادر میں ڈرافٹنگ کی تقریب یا نمائشی میچ منعقد کیے جانے کا بھی امکان ہے۔واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ میں 6 ٹیمیں ہیں جن میں کراچی کنگز، لاہور قلندرز، اسلام آباد یونائیٹڈ، پشاور زلمی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز شامل ہیں جبکہ مزید 2 ٹیموں کے بعد ٹورنامنٹ میں شریک ٹیموں کی تعداد 8 ہوجائے گی۔ پی ایس ایل کا انعقاد روایتی طور پر فروری اور مارچ میں ہوتا ہے مگر رواں برس ملک میں منعقدہ آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کی وجہ سے ایونٹ اپریل اور مئی میں منعقد ہوا تھا۔ آئندہ برس فروری اور مارچ میں آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ شیڈول ہے، رواں برس پاکستان ٹیم نے نومبر میں سری لنکا کے خلاف 3 ون ڈے اور اتنے ہی ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل ہوم سیریز کھیلنی ہے اس لیے دسمبر اور جنوری کی ونڈو پی ایس ایل کیلئے خالی رکھی گئی تھی لیکن پی ایس ایل الیون ایڈیشن میں دو نئی ٹیموں کی وجہ سے دسمبر اور جنوری کی ونڈو کو ختم کیا گیاہے۔
پی ایس ایل کے 10 سالوں پر پی سی بی کا ڈاکومنٹری بنانے کا فیصلہ
لاہور( اسپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کے دس سال مکمل ہونے پر ڈاکومنٹری بنانے کا فیصلہ کیا ہے اس حوالے سے ڈاکومنٹری بنانے کے خواہشمند افراد اورماہر ترین کمپنیوں سے جلدہی پیش کش طلب کرنے کا امکان ہے۔پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کے 10 سالوں پر جدید عالمی معیار کی دستاویزی فلم بنائی جائے گی، یہ دستاویزی فلم پی ایس ایل کے 2016ءسے 2025ءتک کے سفر کے اتار چڑھاو¿ اور کامیابیوں پر مبنی ہو گی۔اس میں پی ایس ایل کی دبئی سے پاکستان منتقلی اور غیر ملکی کھلاڑیوں کو لانے جیسے چیلنجز پر بات ہو گی جبکہ کورونا وائرس کے دنوں میں پی ایس ایل کو درپیش چیلنجز اور ان مقابلوں کا بھی خصوصی ذکر کیا جائے گا۔دستاویزی فلم میں پی ایس ایل دنیا کی بڑی لیگوں میں ٹاپ پر کیسے آئی اس کا سارا خلاصہ کیا جائے گا۔واضح رہے اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز نے پی ایس ایل کا ٹائٹل تین تین مرتبہ جیتاہے۔ اسلام آباد نے 2016، 2018 اور 2024 میں پی ایس ایل ٹائٹل اپنے نام کیا۔ اسی طرح لاہور قلندرز نے بھی 2022 ، 2023 اور 2025 میں ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ،ملتان سلطانز ، پشاور زلمی اور کراچی کنگز نے ایک ایک بار ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔