فائل فوتو
فائل فوتو

گجرات: کرکٹ میچ میں اوور نہ دینے پر فائرنگ سے 2 بھائی جاں بحق، ماموں زخمی

جرات میں کرکٹ میچ کے اوور نہ دینے پر فائرنگ سے 2 بھائی جاں بحق اور ماموں زخمی ہو گئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق پولیس کاکہنا ہے کہ یہ واقعہ مہسم کے علاقے میں ایک ہفتے قبل  پیش آیا تھا جہاں کرکٹ میچ کے دوران اوور نہ دینے کے تنازع پر فائرنگ کی گئی تھی۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم نے اوور نہ دینے پر کپتان، اس کے بھائی اور ماموں پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں ٹیم کا کپتان گراؤنڈ میں ہی جاں بحق ہوگیا تھا جبکہ دوسرا نوجون زخمی ہوا تھا جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

اہم اب اطلاع ہے کہ فائرنگ سے زخمی ہونے والا دوسرا نوجوان بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گیا ہے۔

پولیس کے مطابق مقتول کپتان کا بھائی اور ماموں ایک ہفتے سے ہسپتال میں زیر علاج تھے جبکہ واقعہ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔