کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے سندھ بورڈز آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ترمیمی بل 2025 اعتراض لگا کر واپس بھیج دیا ہے۔
کراچی سے ترجمان گورنر سندھ کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی جانب سے سیکشن 15 کی ذیلی شق (1) میں BPS-20/21‘ کو BPS-19/20 سے بدلنے کی تجویز ناقابلِ قبول قرار دی گئی ہے۔
گورنر سندھ نے کہا ہے کہ متعلقہ شق کو غیر ترمیم شدہ ہی رہنے دیا جائے تاکہ تعلیمی بورڈز میں انتظامی معیار اور تجربہ برقرار رہے۔
گورنر سندھ نے بل کو آئین کے آرٹیکل 116(2)(b) کے تحت سندھ اسمبلی کو دوبارہ غور کے لیے بھجوا دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس بل میں ترمیم کی منظوری سے انٹر میڈیٹ بورڈ کے چیئرمین کے عہدے کے لیے گریڈ 19 یا گریڈ 20 کے مساوی افسران کو تعینات کیا جا سکے گا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos