رونالڈو کے النصر کلب کے لیے 100 گول مکمل

پرتگالی اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے اپنے کیریئر میں ایک اور بڑا اعزاز حاصل کر لیا۔ سعودی سپرکپ کے فائنل میں الاہلی کے خلاف کھیلتے ہوئے انہوں نے النصر کلب کے لیے 100واں گول اسکور کیا۔ اگرچہ ان کی ٹیم کامیابی حاصل نہ کرسکی، لیکن رونالڈو نے ایک تاریخی سنگ میل عبور کر لیا۔اس سنگ میل کے ساتھ رونالڈو چار مختلف کلبوں کے لیے 100 یا زائد گول کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ انہوں نے ریال میڈرڈ کے لیے 450، مانچسٹر یونائیٹڈ کے لیے 145، یوونٹس کے لیے 101 اور النصر کے لیے 100 گول اسکور کیے۔رونالڈو بین الاقوامی سطح پر بھی سب سے زیادہ گول کرنے والے فٹبالر ہیں، وہ اب تک پرتگال کی قومی ٹیم کے لیے 138 گولز کر چکے ہیں۔